پٹنہ ،05؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پٹنہ کی تفتیشی ٹیم نے جمعرات کو مشرقی چمپارن ضلع کے پکڑیدیال کے ڈویژن تعلیم عہدیدار بندا رام کو 65 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔بی ای او کی گرفتاری ڈویژن ہیڈ کوارٹر واقع ڈویژن ریسورس سینٹر (بی آر سی)کی رہائش سے کی گئی۔بی ای او کے کے خلاف راجے پور نوادہ رہائشی شیکھپروا ڈویژن اسکول کے پرنسپل کرشندیو رام نے شکایت درج کرائی تھی۔ٹیچرنے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ تبادلے کے لالچ میں نو ماہ سے بند پڑے تنخواہ اکی دائیگی کے لئے بی ای اونے 75 ہزار روپے کی رشوت مانگی تھی۔ رشوت کی رقم میں سے دس ہزار روپے پیشگی کے طور پر لے لئے تھے۔باقی 65 ہزار کی رقم کی کوشش کی جا رہی تھی۔اس درمیان ٹیچر کی اطلاع پر جمعرات کو پولیس انسپکٹر مہاراجہ کنشک کمار سنگھ کی قیادت میں پہنچی ٹیم نے اپنا جال بچھایا۔جیسے ہی ٹیچرسے رشوت کے روپے بی ای اونے لیے انہیں فوراً گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ پکڑیدیال ڈویژن کے راجے پور نوادہ رہائشی ٹیچر کرشدیو رام شیکھپروا ڈویژن ا سکول میں ٹیچرکے طور پر تھے۔وہیں راجیپر نوادہ ڈویژن اسکول میں چندرلتا سنہا ہیڈ ٹیچر کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔اس دوران ڈویژن تعلیم عہدیدار بندا رام نے کرشندیو رام کا تبادلہ راجیپر اور چندرلتا سنہا کا تبادلہ شیکھپروا اسکول میں کر دیا۔لیڈی ٹیچر اس معاملے کو لے کر اتھارٹی میں چلی گئیں۔اتھارٹی نے چندرلتا کے حق میں فیصلہ دیا۔چندرلتا نے اتھارٹی کے فیصلے کی روشنی میں کام کرنا شروع کر دیا۔